کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا یوٹرن شکست کا اقرار ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ تقریر جھاڑنے اور عوام کی عدالت میں پیش ہونے میں بہت فرق ہے، گملے میں اگائے ہوئے سیاستدان کی سیاست 4 دنوں کی چاندنی ہوتی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ڈبہ سیاست دان کی جیب میں کھوٹے سکے رہ جائیں گے۔