بہاولنگر: (دنیا نیوز)ٹائی راڈ کھلنے کے باعث تیز رفتار بس الٹ گئی ، حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ چک نمبر 10 ون آر کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ٹائی راڈ کھلنے کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔