اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ ٹنل کے قریب حادثے میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے نے کوہاٹ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے بلندیِ درجات اور سوگواران کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔
وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی تاکید کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرٹنل کے قریب تیز رفتار ٹرالر مسافر کوچ پر چڑھ گیا ، حادثے میں 12 مسافر موقع پر دم توڑ گئے، 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 زخمی دوران علاج چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں ، حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، جو مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا، مسافر گاڑی لکی مروت سے پشاور جارہی تھی ۔