لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں انتخابات کے معاملے الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا گیا۔
اجلاس میں آئی جی، چیف سیکرٹری پنجاب شریک ہوں گے، الیکشن کمیشن کا لاء ونگ انتخابات سے متعلق قانونی نکات پر شرکاء کو بریفنگ دے گا جبکہ آئی جی پنجاب سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کریں گے، چیف سیکرٹری پنجاب انتظامی معاملات کا بتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا الیکشن: الیکشن کمیشن کو مزید بجٹ، آئی جی کو 57 ہزار اہلکار درکار
واضح رہے 14 جنوری 2023ء کو اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد تاحال گورنر پنجاب کی جانب سے انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی، الیکشن کمیشن کو خط کے جواب میں گورنر بلیغ الرحمان نے امن و امان کی صورتحال دیکھ کر اداروں کو مشاورت سے انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی۔