این ڈی ایم اے کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے مزید امدادی کھیپ روانہ

Published On 10 February,2023 10:34 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 16.5 ٹن مزید امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں فیملی سائز 250 وینٹرائزڈ خیمے شامل ہیں، امدادی کھیپ اسلام آباد ائیر پورٹ سے پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے ترکیہ بھیجی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر سیفران محمد طلحہ محمود اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے، وفاقی وزرا نے ترکیہ میں خوفناک زلزلے کے نتیجہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور صدمہ کا اظہار کیا۔

وفاقی وزرا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے، یہی وقت ہے کہ ہم اسی جذبہ کے ساتھ اپنے ترک بھائیوں کی مدد کریں۔

 

Advertisement