وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Published On 14 February,2023 03:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں لوئر ڈویژن کلرک اور اپر ڈویژن کلرک کی اپگریڈیشن کی گئی ہے۔

اپگریڈیشن کے بعد 9ویں سکیل کے ایل ڈی سی کو 11واں سکیل ملے گا، اپگریڈیشن کے بعد 11ویں سکیل کے یو ڈی سی کو 13واں سکیل الاٹ ہو جائے گا۔

گریڈ 16 کے وفاقی ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ کے برابر الاؤنس دیا جائے گا، گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 5 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کو بھی ترقی دی جائے گی۔