آدیامان: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ ترکیہ مکمل کر کے پاکستان روانہ ہو گئے، آدمایان ہوائی اڈے پر ترکیہ کے حکام نے وزیراعظم کو روانہ کیا۔
آدیامان ہوائی اڈے پر روانگی کے وقت ترکیہ کے وزیرِ تجارت مہمت موش، وزیرِ مواصلات عادل اسماعیلاولو، آدیامان کے گورنر مہمت چوہادار، علی شاہین ترک پارلیمنٹ میں ترکیہ پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے صدر اور ترک سفارتی حکام بھی موجود تھے۔