لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ پارٹی کے سینئر رہنما بھی عدالت جائیں گے، اس حوالے سے راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم
اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست دے دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ تحریک انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے درج کیا گیا، ہمیشہ قانون کی بالادستی اور حکمرانی پر یقین رکھا، میرے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔