لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جیل بھرو تحریک کے دوران حراست میں لئے گئے سیاسی قیدیوں سے مجرموں اور دہشتگردوں جیسا سلوک روا رکھنے والی امپورٹڈ حکومت کی سفّاکانہ سوچ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے قائدین اور کارکنان اس فسطائیت، بنیادی حقوق کی پامالیوں اور حکمرانوں کی جانب سے خود (لوٹے گئے 1100 ارب پر) NRO لیکر قوم کو مہنگائی تلے کچلنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اور مریم نوازعدلیہ پر حملے کر کے انتخابات سے فرارچاہتے ہیں : عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ سیاسی قیدیوں کے حوالے سے prison rules پر عملدر آمد سے انکار کرنا ایک مایوس کن اور آمرانہ ذہنیت کا عکاس ہے جس سے ہمارے لوگ حقیقی آزادی کیلئے مزید عزم و ہمت سے کھڑے ہونے کا حوصلہ پاتے ہیں۔
روپے کےحوالے سے) NRO لیکر قوم کو بڑھتی ہوئی مہنگائی تلے کچلنے کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔سیاسی قیدیوں کے حوالے سے prison rules پر عملدرآمد سے انکار ایک مایوس کن اور آمرانہ ذہنیت کا عکاس ہے جس سے ہمارے لوگ حقیقی آزادی کیلئے مزید عزم و ہمت سے کھڑے ہونے کا حوصلہ پاتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 25, 2023