اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
ذرائع کے مطابق سکیورٹی تھریٹ کے باعث چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کچہری میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا، سکیورٹی ٹیم نے عمران خان کو گزشتہ سماعت کے دوران عدم سکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا، لیگل ٹیم نے بھی قانونی پہلوؤں سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کو گرفتاری سے روکنے پر عمران خان سمیت 150 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
لیگل ٹیم آج حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی اور ایڈشنل سیشن جج کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا، وکلاء عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت کی استدعا کریں گے، سابق وزیر اعظم کی حفاظتی ضمانت کیلئے آج لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔