کراچی : غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

Published On 11 March,2023 04:51 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کےعلاقے غریب آباد میں فرنیچر کے گوداموں میں آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا، فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں نےموقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق غریب آباد فرنیچر مارکیٹ سے متصل فرنیچر کے گوداموں میں آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا، آگ کی اطلاع ملنے پر تین فائرٹینڈر طلب کیے گئے، آگ نے شدت اختیارکی تو مزید تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں۔

آگ لگنے کے بعد مکینوں نے بھی فائربریگیڈ کے ہمراہ ریسکیو کے عمل میں ہاتھ بٹایا، آتشزدگی کےنتیجے میں کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا تاہم آگ لگنے کے باعث گوداموں میں موجود فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا۔

Advertisement