اسلام آباد: (دنیا نیوز) نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ پیر کو فیصلہ سنائے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ پیر کو محفوظ فیصلہ سنائے گا۔
بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہیں، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر 21 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔