قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی

Published On 12 March,2023 06:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو شیڈول تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی خیبرپختونخوا سے 24، اسلام آباد سے 3 اور بلوچستان سے 1 نشست پر ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے جبکہ سندھ  کے 9 حلقوں میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان عدالتی فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

Advertisement