عمران خان کی جگہ غیرت والا شخص ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا: نواز شریف

Published On 14 March,2023 10:18 pm

لندن: (دنیا نیوز) عمران خان کی گرفتاری کیلئے میں زمان پارک پولیس ٹیم اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تصادم پر (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کا رد عمل سامنے آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان سرکس لگائے بیٹھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 5 سال میں نواز شریف پر کڑا وقت آیا، کیا وہ چھپا؟: مریم نواز

انہوں نے مزید کہا کہ اُس کی جگہ اگر رتّی بھر بہادری اور غیرت رکھنے والا شخص ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا، بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کی بجائے سیاست چھوڑ دیتا، ساتھ ہی انہوں نے شعر بھی تحریر کیا۔

اکبر نے سنا ہے اہلِ غیرت سے یہی
جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا