کراچی : ( دنیا نیوز ) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج کا اجتماع کراچی اور سندھ کی سیاست کا فیصلہ کر دے گا۔
کراچی کے باغ جناح میں ایم کیو ایم پاکستان کے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار، مصطفیٰ کمال سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ کیک کاٹا، تقریب میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، نعرے بازی اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 18 مارچ شروع ہو گئی ہے اور ہمارا مارچ بھی شروع ہوگیا ہے، کراچی جاگے تو اسکا مطلب ہے کہ امید اور حوصلے جاگ رہے ہیں، شہر کے جاگنے سے کئی لوگوں کی نیند اڑ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آج عوام کے جم غفیر کے سامنے یہ باغ جناح کا گراؤنڈ چھوٹا نظر آئے گا اور آج کا اجتماع کراچی اور سندھ کی سیاست کا فیصلہ کر دے گا۔