لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ عمران خان تم کہتے تھے کہ امریکا تمہارے خلاف ہے، مگر امریکی ایجنٹ تمہاری محبت میں مرے جا رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے سوشل میڈیا پر امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کو ان کے عمران خان سے متعلق بیان پر جواب دیا ہے۔
اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد تم عمران خان کے لیے مرے جا رہے ہو، اس کی وجہ سمجھ آتی ہے۔
زلمے خلیل زاد تم مرےجارہےہوعمران خان کے لئے
— Tallal Chaudry (@TallalPMLN) March 21, 2023
اسکی وجہ سمجھ آتی ہے
کیونکہ عمران نے ملک کو دیوالیہ کردیا
کیونکہ عمران پاکستانی فوج کے خلاف مہم چلا رہا ہے
کیونکہ عمران قانون و آئین سے بغاوت کر دی ہے
عمران تم کہتے تھے امریکہ تمہارے خلاف ہے مگرامریکی ایجنڈتمہاری محبت میں مرے جارہے ہیں https://t.co/8aal4ChWs4
طلال چودھری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے، انہوں نے قانون و آئین سے بغاوت کر دی ہے، عمران خان پاکستان کی فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔