حیدر آباد: (دنیا نیوز) ضلع جامشورو میں بلدیاتی الیکشن کے دوران جھگڑے کے سبب رہ جانے والی نشستوں پر انتخاب اتوار کو ہو گا۔
الیکشن کمیشن نے جھگڑے کے واقعات سامنے آنے کے بعد ضلع جامشورو کی دو نشستوں پر انتخابات کا عمل روک دیا گیا تھا، جن نشستوں پر انتخابی عمل روکا گیا ان میں یونین کونسل سری کے وارڈ 3 اور ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ 2 شامل ہیں، یونین کونسل سری کے وارڈ نمبر 2 پر پی پی امیدوار غلام محمد بنا مقابلے منتخب ہو گئے، ان کے مد مقابل محمد شریف اور محمد سلیم دست بردار ہو گئے ہیں۔
ٹاؤن کمیٹی جامشورو کے وارڈ نمبر 2 پر پی پی امیدوار ارشد سہتو اور جامشورو اتحاد کے درمیان مقابلہ ہو گا، اس حوالے سے ایک پولنگ اسٹیشن میں 4 بوتھ بنائے گئے ہیں، ضمنی الیکشن میں مرد اور خواتین 1575 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، الیکشن کیلئے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی ہے۔