اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں محکمہ فوڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گندم کی غیر قانونی کھیپ ضلع سے باہر لے جاتے پکڑ لی۔
ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی ) اوکاڑہ ذیشان حنیف نے بتایا کہ فوڈ انسپکٹر نے دیپالپور میں گندم سے لوڈ ٹرک پکڑا جس میں 300 بوری گندم موجود تھی ، ٹرک کو غیر قانونی طور پر دیپالپور سے قصور لے جایا جا رہا تھا، گندم کو ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
ذیشان حنیف نے بتایا کہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی مدعیت میں ٹرک ڈرائیور اور اڈا مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے ٹرک کو صدر دیپالپور پولیس سٹیشن میں بند کر دیا گیا ہے اور ڈرائیور راشد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اڈا مالک مجید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔