لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے معاملے پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ہو گا، اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت کی جائے گی، سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے حوالے سے قانونی معاملات پر بھی مشاورت ہو گی۔