رمضان المبارک میں شکر گزاری کے ساتھ عاجزی اختیار کرنی چاہئے، شیری رحمان

Published On 14 April,2023 10:02 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شکر گزاری کے ساتھ ساتھ عاجزی اختیار کرنی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان المبارک کے ان لمحات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی ترجیحات، طرز عمل اور اہداف پر غور کریں۔

شیری رحمان نے کہا کہ لمحہ موجود میں جینا ضروری ہے لیکن زندگی کی نعمتوں، مواقع کے لئے شکر گزاری کے ساتھ ساتھ عاجزی اختیار کرنا ضروری ہے، کچھ بھی ہمیشہ کے لئے نہیں ہے، ہمیں تفریق کو چھوڑ کر ایک دوسرے کی طرف ہاتھ بڑھانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دعا کے ساتھ صدقہ اور خیرات بھی کریں لیکن یہ ہمیشہ پیسے کے بارے میں نہیں ہے، اس کی شروعات چھوٹی چھوٹی قربانیوں اور بانٹنے جیسے کاموں سے ہوتی ہیں۔

Advertisement