کورنگی ڈی سی آفس کے قریب خالی کوسٹر میں آگ لگ گئی، راہگیر زخمی

Published On 15 April,2023 06:11 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی ) آفس کے قریب کھڑی خالی کوسٹر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ کو بجھا دیا گیا ہے جبکہ کوسٹر میں لگا سلنڈر پھٹنے سے ایک راہگیر زخمی ہوا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے راہگیر کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔