اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹریفک حادثے میں جاں بحق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔
مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6 میں مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ارکان پارلیمنٹ سمیت علماء اور جے یو آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چودھری اور دیگر ممبران بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری، حادثے کے بعد مولانا عبدالشکور کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے آبائی علاقے لکی مروت تاجبی خیل میں بھی ادا کی جائے گی۔