کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 50 سال سے اس ملک کے پاس صرف ایک ہی کام ہے کہ آزادی دلانے والوں کو نشانے پر رکھیں۔
افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک روایت شکن تنظیم ہونے کے ساتھ اچھی روایتوں کی پاسبان بھی ہے، ہم ایک ایسی بدنصیب ریاست میں رہتے ہیں جو اپنے لوگوں کو صحیح طریقے سے گن نہیں پاتی۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ مردم شماری میں معاملہ نیت کا ہے اس کے نشانے میں مخصوص قومیتیں ہیں، جن کے طفیل وطن و نظریہ ملا، آج ریاست انہی کو گننے سے قاصر ہے، ہم بڑے خوش نصیب ہیں کہ ہم کو آزادی ملی مگر ہم بدنصیب نکلے کہ اس کی قدر نہ کر سکے۔