کراچی : کار، رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

Published On 17 April,2023 07:04 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے شارع فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق شارع فیصل نرسری کے قریب کار، رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کار اور رکشے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو چکے ہیں اور ان کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔