لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مفت علاج معالجے کیلئے سی ایم آفس کو موصول ہونے والے درخواستیں نمٹا دیں۔
محسن رضا نقوی نے 50 سے زائد درخواستوں پر 6 کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈ جاری کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد مستحق افراد کے کیسز کلئیر کر دئیے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر تمام کیسز کیلئے 6 کروڑ روپے استعمال ہوں گے، مفت علاج معالجے کے بیشتر کیسز لیور ٹرانسپلانٹ اور گردوں کے تھے۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کرکے مختلف کیسز کی چھان بین کے بعد منظوری دی، ایوان وزیر اعلیٰ میں گزشتہ 2 ماہ سے صوابدیدی فنڈ موجود ہونے کے باوجود کیسز التوا کا شکار تھے، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مالی امداد کیلئے مستحق افراد نے درخواستیں جمع کرا رکھی تھیں۔