لاہور: (دنیا نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے تمام اے سیز اپنے علاقوں کا دورہ کریں، تیز، موسلادھار بارش کی صورت میں انتظامات مکمل ہونے چاہئیں۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے واسا اور ایم سی ایل ڈی واٹرنگ مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہوں، ڈسپوزل سٹیشنز مکمل طور پر فعال ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
اے سیز ، واسا ڈائریکٹرز اور زونل افسران مکمل طور پر رابطے میں رہیں، تمام سورنگ پوائنٹس پر ہنگامی مراکز فعال اور مشینری موجود ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں واسا، ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کی ٹیمیں فوری ریسپانس دیں گی، تمام انڈر پاسز سے بارشی پانی کا نکاس فوراً ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آندھی اور تیز بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر
ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں اور شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب مشینری اور افرادی وسائل دستیاب رکھیں، واسا کنٹرول کو سڑک پر پانی جمع ہونے کی اطلاع ملنے پر فوری ردعمل دیا جائے۔