کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کو جیکب آباد کی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی 30 روز کیلئے نظر بند ہیں اور ان کی کسٹڈی جیکب آباد جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے کہا کہ ایم پی او تھری کے تحت علی زیدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے، ان پر لوگوں کو سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کیلئے اکسانے کا الزام ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو آئی جی سندھ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا ہے۔