اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر کیخلاف درج دہشتگردی کے 2 مقدمات کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیری مزاری اور فلک ناز کی فوری رہائی کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے 5، 5 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔