گجرات: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی کال پر مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات سمیت سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی، ریلی فوارہ چوک سے شروع ہوئی اور جی ٹی ایس چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلےکارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے، مقررین نے پاک فوج کو بہادری اور شجاعت پر خراج تحسین پیش کیا۔