پاکپتن : افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا اہتمام

Published On 19 May,2023 02:31 am

پاکپتن : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع پاکپتن میں افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سول سوسائٹی کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں سرکاری افسران ، شہریوں، صحافی برادری اور سول سوسائٹی نے شرکت کی اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز اور ان کے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، 9 مئی کو ہمیشہ سیاہ دن کے طور پہ یاد رکھا جائے گا، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہماری فوج کی تنصیبات پر حملے کئے گئے یہ قابل مذمت ہیں۔

شرکاء نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ واقعات میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی شرپسند ایسی ناپاک حرکت کرنے کی جسارت نہ کرے۔

تقریب کے اختتام پر شہداء کے لئے دعائے مغفرت بھی کروائی گئی۔

Advertisement