نادیہ شیر خان اور سلیم لابر نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

Published On 24 May,2023 06:37 pm

پشاور، ملتان: (دنیا نیوز)سابق رکن کے پی کے اسمبلی نادیہ شیر خان اور ملتان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سلیم لابر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نادیہ شیر خان نے کہا کہ مزید شرپسند جتھےکا حصہ نہیں بن سکتی، پی ٹی آئی سےمستعفی ہورہی ہوں اور اب پی ٹی آئی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

نادیہ شیر نے کہا کہ گزشتہ بارہ روز سے میں ذہنی تکلیف سے گزر رہی ہوں، مسائل کا سامنا ہوتا ہے لیکن اس کی بھی حد ہوتی ہے، پی ٹی ائی جو انقلاب کے نام پر بنائی گئی اس سے پی ٹی ائی کا دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رہنماؤں کی پارٹی سے علیحدگی ، عمران نے نئی حکمت عملی کیلئے اجلاس طلب کرلیا

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں عمران خان کے علاوہ کسی کی بات نہیں سنی جاتی، اس پارٹی کے لئے رہنماوں نے بہت سی قربانیاں دیں، جن لوگوں نے قربانی دی ان سب کو الگ کر دیا گیا، 9 مئی پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، قومی اداروں اور تنصبیات پر حملہ ہمیں کسی طور قبول نہیں۔

نادیہ شیر نے کہا کہ میں حکومت سے درخواست کرتی ہوں کہ جو لوگ اس واقعے میں شامل تھے، انکو کفیرکردار تک پہنچایا جائے۔

دوسری جانب ملتان سے پی پی 212 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سلیم لابر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقع کی پر زور مذمت کرتا ہوں اور پی پی 212 کا ٹکٹ واپس کرکے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ 

Advertisement