لاہور: (دنیا نیوز) چلڈرن ہسپتال لاہور کی نرسری میں ہیٹ زیادہ ملنے سے 2 بچے جھلس گئے۔
بچوں کے جھلسنے کا واقعہ نرسری میں دوران علاج پیش آیا، ہسپتال کے عملے نے نرسری میں بچوں کو ہیٹ زیادہ دے دی تھی، جھلسنے سے ایک بچے کی حالت غیر ہوگئی۔
پروفیسر سلیم کے مطابق بچوں کے جھلسنے کے واقعہ کے بعد میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر جاوید اقبال کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
انکوائری کمیٹی میں بائیو میڈیکل انجینئر بھی شامل ہے، پروفیسر سلیم کے مطابق جھلسنے والے بچوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔