لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ جیلوں میں بعض خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے ساتھ انہیں ہراساں کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے پر کبھی کسی جمہوری ملک میں خواتین کی تذلیل نہیں کی گئی چہ جائیکہ یہ سب ایک ایسے جمہوری ملک میں کیا جائے جو (جمہوری ہونے کے ساتھ) اسلامی بھی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: گرفتار خواتین کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی جا رہی، عامر میر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ یہ خواتین کو سیاست سے نکال باہر کرنے کی سوچی سمجھی مہم ہے، خواتین کی پکڑ دھکڑ اور انہیں خوفزدہ اس لئے کیا جا رہا ہے کہ ان کے مرد (اہلِ خانہ) سیاسی سرگرمیوں میں ان کی شرکت کی حوصلہ شکنی کریں۔
پرامن احتجاج کا اپنا آئینی حق استعمال کرنے پر تو کبھی کسی جمہوری ملک میں خواتین کی تذلیل نہیں کی گئی چہ جائیکہ یہ سب ایک ایسے جمہوری ملک میں کیا جائے جو (جمہوری ہونے کے ساتھ) اسلامی بھی ہو۔ یہ خواتین کو سیاست سے نکال باہر کرنے کی سوچی سمجھی مہم ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2023
خواتین کی پکڑ دھکڑ اور انہیں… pic.twitter.com/K3dHUZaslZ