سوات: (دنیا نیوز) سوات میں 200 پی ٹی آئی قائدین و کارکنان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر میں سابق ایم پی اے فضل حکیم، سٹی میئر شاہد علی اور سابق ایم این اے سلیم الرحمان سمیت 200 کارکنان نامزد ہیں، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی قائدین نے 9 مئی کو سرکٹ ہاؤس کے سامنے اداروں کے خلاف بیان بازی کی تھی، ایف آئی آر ایس ایچ او سیدو شریف پولیس سٹیشن رفیع اللہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔