9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو ضمانت دینے کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

Published On 02 June,2023 12:55 pm

پشاور: (دنیانیوز) 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے ضمانت دینے کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے ضمانت منسوخی کیلئے  پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اب تک 310 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی ہیں، ملزمان نے ریڈیو پاکستان اور الیکشن کمیشن دفتر سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچایا لہذا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ضمانتیں منسوخ کرکے ملزمان کو تحویل میں لینے کی اجازت دی جائے۔