اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 2خالی نشستوں پر نئے ججز کی تقرری کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا۔
نئے ججز کی تقرری بارے چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 جون کو طلب کیا ہے۔
اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی پر بھی غور ہو گا، جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ کی دوسری خاتون جج ہوں گی۔