اسلام آباد: (فوزیہ علی) ملک کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے، رواں ہفتے بیشتر حصوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث 20 سے 24 جون کے دوران، شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، بالائی وسطی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کی بھی توقع ہے۔