کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سابق صدر بابو سرفراز جتوئی انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق بابو سرفراز جتوئی کچھ روز قبل کراچی میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، اتوار کے روز وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بابو سرفراز جتوئی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابو سرفراز جتوئی کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!
إِنَّا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) June 25, 2023
سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ
بابو سرفراز جتوئ کے انتقال کی خبر پہ دلی صدمہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین! pic.twitter.com/bjoZ0UWZgy
ایم این اے کھیئل داس کوہستانی نے بابو سرفراز جتوئی کی وفات کو مسلم لیگ (ن) کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابو سرفراز نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے، انہوں نے سندھ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے گراں قدر خدمات سر انجام دیں، بابو سرفراز جتوئی اقلیتوں کی آواز تھے۔