عید الاضحیٰ پر قدیم کشمیری سوغات کلچے، باقر خانی دسترخوان کا لازمی جز ہوتے ہیں

Published On 29 June,2023 11:06 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں کشمیر میں عید الاضحیٰ پر کشمیر کی قدیمی سوغات کشمیری کلچے اور باقر خانی کو دسترخوان کا لازمی جزو تصور کیا جاتا ہے۔

کشمیرکی تہذب و ثقافت صدیوں پر محیط ہے، مظفرآباد میں نمکین، میٹھے کشمیری کلچے اور باقر خانی کو گھی معدے اور انڈے سے تیار کیا جاتا ہے جس کے ذائقے اور معیار سے سب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

عید کے دنوں میں کشمیری کلچے اور باقر خانی کا زیادہ استعمال ہوتا ہے جبکہ یہ کلچے تحفہ کے طور پر اندرون و بیرون ملک بھی بھیجے جاتے ہیں۔

کلچے اور باقر خانی میں استعمال ہونیوالی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اس کی طلب میں کمی نہیں آئی، کلچے اور باقر خانی کے بغیر شہری غذا کو نامکمل تصور کرتے ہیں۔