لاہور : ( دنیا نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو راضی کرنے کی بجائے غریبوں کے مسائل حل کیے جائیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف دھرنے دینے والے آج خاموش ہیں، 13 سیاسی جماعتیں 15 مہینوں میں ایک شعبے میں بھی بہتری نہیں لاسکی ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاست چند خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، فیصلے ملک سے باہر ہوتے ہیں، اسمبلیاں ربڑ سٹمپ ، کوئی آئین کی حکمرانی کے لیے تیار نہیں، حالات اسی طرح رہے تو جمہوریت مستحکم ہو گی نہ ملک آگے بڑھ سکے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات صاف اور شفاف نہ ہوئے تو نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔