ساہیوال: (دنیا نیوز) بابو سر ٹاپ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد ساہیوال کے رہائشی ہیں، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
مرنے والوں میں مقامی کیبل آپریٹر کے مالک ظفر جوئیہ کا ایک بیٹا، 2 بھائی، بھائی کی بیٹی، بھابی اور 3 بھتیجے شامل ہیں۔
حادثے کے زخمیوں میں ظفر جوئیہ کی اہلیہ، دو بیٹیاں اور بھتیجیوں سمیت وین ڈرائیور بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالاکوٹ: سیاحوں کی 2 گاڑیاں تصادم کے بعد کھائی میں جاگریں، 8 جاں بحق
ساہیوال کے رہائشی خاندان کے 18 افراد سوموار کو مقامی ٹرانسپورٹر سے ہائی ایس وین کرایہ پر لے کر ہل سٹیشن سیر کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
بدقسمت خاندان کا تعلق ساہیوال کے نواحی علاقے 93 سکس آر سے ہے۔