لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی سیاسی طاقت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت جاری، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
کارکنان نے سینئر رہنما استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود سے ملاقات کی، کارکنان نے ملاقات کے دوران استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
شیخوپورہ سے منیر عالم صدیقی، ایاز خان اور محمد خلیل نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، شیخوپورہ سے سیٹھ اسلام اور بابر بھٹی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ق ننکانہ صاحب رائے خلیل نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا، جنرل سیکرٹری لیبر ونگ مسلم لیگ ق ننکانہ صاحب سید کلیم حیدر شاہ بھی آئی پی پی میں شامل ہو گئے۔
میاں خالد محمود نے کارکنان و رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا، سینئر رہنما میاں خالد محمود نے کارکنان کے گلے میں پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے، کارکنان نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
کارکنوں کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، استحکام پاکستان پارٹی ملک و قوم کے تابناک مستقبل کی ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت ملک کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے، جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔