اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ سالہ نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج نے الیکشن ایکٹ کی شق 167 کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز کا قصور وار قرار دیا، آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی نااہل قرار پائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی سزا سے رہائی کے بعد شروع ہو گی، سابق وزیر اعظم کو این اے 45 کرم سے بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔