سابق وائس چیئر پرسن او پی سی پنجاب چوہدری وسیم اختر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Published On 10 August,2023 06:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم اختر رامے نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں چوہدری وسیم اختر رامے نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

جہانگیر ترین نے پارٹی میں شمولیت پر چوہدری وسیم اختر رامے کا خیر مقدم کیا اور پارٹی مفلر پہنایا، اس موقع پر عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، رائے اسلم بھی موجود تھے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ملکی استحکام کے لئے کوشاں ہیں، استحکام پاکستان پارٹی معیشت کو مستحکم کر کے عوام کو خوشحالی سے ہمکنار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلائیں گے، استحکام پاکستان پارٹی قوم کی امیدوں پر ضرور پورا اترے گی۔