کراچی: (دنیا نیوز) منتخب حکومت ختم ہوتے ہی سندھ میں کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کرپشن کے الزامات پر ایس بی سی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز جمالی کو حراست میں لے لیا گیا، سرفراز جمالی ایس بی سی اے میں منظم انداز کی کرپشن کے پیسے جمع کرتے تھے۔
گرفتار ہونے والے سرفراز جمالی نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کی رقوم براہ راست اہم شخصیات تک پہنچائی جاتی تھیں۔