اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بعد اسد عمر کو بھی سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مؤکل کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف سائفر گمشدگی مقدمے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
دوسری جانب پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسدعمر کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں گرفتار، مقدمہ درج
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو بھی گزشتہ روز سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔