کوئٹہ: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مبینہ چاروں دہشت گرد موقع پر مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد تخریب کاری، قتل اوراغواء کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔