سجاول: (دنیا نیوز) ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔
چوہڑجمالی روڈ فقیر گولائی کے مقام پر کار سامنے سے آنے والے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی، حادثے میں دونوں افراد موقع پر دم توڑگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
حادثہ سڑک کی خستہ حالی اور زیر تعمیر ہونے کے باعث پیش آیا، مقامی لوگوں نے بتایا سڑک کی خستہ حالی کے باعث پہلے بھی کئی حادثات میں متعدد لوگ اپنے جانیں گنوا چکے ہیں۔