سفید پَر مکھی کا خاتمہ: آرمی کے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز سے تیسرے روز بھی سپرے

Published On 15 September,2023 07:49 pm

راجن پور: (دنیا نیوز) سفید پَرمکھی سے بچاؤ کیلئے مسلسل تیسرے روز بھی آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز سے سپرے کیا گیا۔

راجن پور کی تحصیل جامپور میں سپرے کے لیے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز نے حصہ لیا، لمزکی طرف سے بنائے گئے جدید پیشگوئی کے نظام کی مدد سے کپاس کی فصل پر سفید پَر مکھی کے حملے کو بروقت ناکام بنا دیا گیا۔

ان تمام اقدامات میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کا کردار نمایاں اور کلیدی رہا۔