کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان محمد اچکزئی نے کہا ڈالر، چینی، ڈرگز، پٹرول سمگلروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات جان محمد اچکزئی نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نگران صوبائی حکومت آرمی چیف کی قیادت میں ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہے، ہمارا سب سے بڑا مقصد ملک میں سرمایہ کاری لانا ہے، گرے اور بلیک اکانومی کی مرتکب مافیا پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے، ڈالر، چینی، ڈرگز، پٹرول کے سمگلروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
جان اچکزئی نے کہا تمام سیاسی جماعتیں ملکی ترقی کیلئے ون پیج پر ہیں، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں خواتین کیلئے الگ پولیس سٹیشن بنائے جارہے ہیں، ہیلتھ اور ایجوکیش پر 30 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، بلوچستان میں سوائے دو تین اضلاع کے سکیورٹی کا بڑا ایشو نہیں، بلوچستان میں ایف سی کے بجائے پولیس اور لیویز کا کردار بڑھایا جارہا ہے۔